جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بڑے سیاسی رہنماء اور بیوروکریٹس عید جیل میں منائیں گے

کراچی: کرپشن کیسز کی وجہ سے بڑے سیاسی رہنماؤں اور بیوروکریٹس کو عید جیل میں منانے پڑے گی۔

آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے اور کرپشن کیسز کی وجہ سے امسال اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن بھی عید جیل میں ہی کریں گے۔

سابق وفاقی وزیرکامران مائیکل سمیت سابق رکن قومی اسمبلی بابل بھیو، ایم کیو ایم رہنماء و رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف سیاسی بھی عید جیل میں ہی کریں گے۔

سیاستدانوں کے علاوہ بیوروکریٹس بھی عید جیل میں منائیں گے، سابق کمشنر بینظیر آباد غلام مصطفی پھل، سابق ڈی سی بدین شوکت جوکھیو، سابق ڈی سی ملیر قاضی جان محمد کی عید جیل میں ہوگی۔

ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات سندھ یوسف کابورو ،منصور راجپوت سمیت دیگر بیوروکریٹس بھی عیدالفطر جیل میں دیگر قیدیوں کے ساتھ منائیں گے۔

متعلقہ خبریں