جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

نیپرا

اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی کا بِل دیں یا بچوں کی فیس؟ مسلم لیگ (ن)، بم گرا کر کہتے ہیں، گھبرانا نہیں : شیری رحمان

ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 5.21 رہی۔ صارفین سے بجلی کی قیمت میں کیا جانے والا اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا، جبکہ ماہانہ تین سو یونٹ استعمال کرنے والے اور زرعی صارفین بھی بجلی کی قیمت میں اس اضافے سے مستثنیٰ رہیں گے۔

نیپرا نے استفسار کیا کہ ستمبر میں فرنس آئل سے مہنگے پاور پلانٹس کیوں چلائے گئے؟ جس پر سی پی پی اے حکام نے جواب دیا کہ اگر فرنس آئل پلانٹس نہ چلاتے تو اضافہ لوڈ شیڈنگ کرنا پڑتی۔

واضح رہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے 30 اکتوبر کو درخواست پر اعتراض لگا کر مسترد کر دی تھی۔

متعلقہ خبریں