جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

افغانستان کیساتھ دو طرفہ تجارت پائیدار ترقی میں معان ثابت ہوگی : عبدالرزاق داؤد

افغانستان کیساتھ دو طرفہ

اسلام آباد : عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ افغانستان کیساتھ دو طرفہ تجارت پائیدار ترقی میں معان ثابت ہوگی۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت افغان تجارت سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پہلا اجلاس ہوا۔ اس حوالے سے عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے قیمتی آراء دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : دورہء افغانستان میں ٹرانزٹ ٹریڈ اور دو طرفہ تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا : وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے بعد مخصوص شعبوں سے متعلق اجلاس ہوں گے۔ اگلے ماہ کے وسط تک افغانستان کیساتھ تجارتی معاملات طے کر لئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام برآمد کنندگان سے گزارش ہے کہ وہ اپنے سفارشات جلد از جلد وزارت میں جمع کروائیں۔ افغانستان کیساتھ دو طرفہ تجارت پائیدار ترقی میں معان ثابت ہوگی۔

متعلقہ خبریں