جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلاول بھٹو نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کرنے کا اعلان کردیا

ملازمت میں توسیع

اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ متنازعہ ترین چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظور نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین نیب سے متعلق شہباز شریف سے مشورہ نہیں کریں گے: فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ قانون میں متعین مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی ہے۔ متنازعہ ترین چیئرمین کی مدت مُلازمت میں توسیع کی کوشش منظور نہیں ہے۔

ان کا کہن اتھا کہ مدت مُلازمت میں توسیع ہمارے بیانیے کو درست ثابت کرے گی۔ نیب غیر جانبدار ادارہ کے بجائے حکومت کا آلہ کار ہے۔

متعلقہ خبریں