جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلاول بھٹو کا تھر واسیوں کے لیے تین تحفے، اسپتال، یونیورسٹی اور مفت بجلی دینے کا اعلان

عمرکوٹ: چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا تھر واسیوں کے لئے تین بڑے اعلانات، اسپتال، یونیورسٹی اور مفت بجلی دینے کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے تھر کول منصوبے کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کا افتتاح ہمارے لئے فخر کی بات ہے، تھرکول پاکستان کاسب سےبڑاپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا پروگرام ہے۔ حکومت نجی شعبے کےساتھ مل کر اچھا کام کرسکتی ہے۔ ایشیامیں ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فہرست میں چھٹےنمبرپرہیں۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ اس منصوبے سے پورا ملک فائدہ اٹھائے گا مگر اس بجلی پرسب سےپہلا حق مقامی آبادی کا ہے، سندھ حکومت مقامی غریب آبادی کوبجلی مفت دے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کےاسکولوں اوراسپتالوں کوبہتربنائیں گے۔ 250 بسترپرمشتمل اسپتال کی تعمیرجاری ہےجلدافتتاح کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ایک نہیں 2 یونیورسٹیز ہونی چاہئیں، این ای ڈی یونیورسٹی کاایک کیمپس تھرمیں کھولاجائے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تھرکےریگستان میں فش فارمننگ کی جارہی ہےجومیری نظرمیں ایک معجزہ ہے، سی پیک منصوبےمیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہونی چاہئے۔

متعلقہ خبریں