جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کینیڈا میں مسلم خاندان کے قتل پر بلاول بھٹو کی مذمت

بلاول

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں اسلاموفوبیا کے تحت ہونے والے جان لیوا حملے کی مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ماں، بیٹا، بہو اور بیٹی سمیت چار افراد پر مشتمل تین نسلوں کو انتہاپسندی کے نظرئیے کے تحت موت کے حوالے کردینا ایک افسوس ناک سانحہ ہے۔ انہوں نے لاہور کے سلمان افضل اور ان کی ضعیف والدہ، مدیحہ سلمان اور یمنیٰ سلمان کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے شکار نیتھانیئل ویلٹ مین نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلم خاندان کو ٹرک سے کچل کر موت کے حوالے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں مسلم خاندان کے چار افراد کو گاڑی سے کچل کر قتل کردیا گیا

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کینڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا اسلاموفوبیا کے شکار افراد کے خلاف پیغام حوصلہ افزا ہے تاہم انہیں حملے کے مرتکب فرد کو دہشت گرد قرار دینا ہوگا، مسلمان ہونے کی وجہ سے لاہور کے ایک خاندان کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نشانہ بنانے والے دہشت گرد کے نظرئیے کا تدارک کرنا کینڈین حکومت کیلئے ایک امتحان ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتی انتہاپسندی کو قابو کرنے کے لئے اقوام عالم کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

متعلقہ خبریں