جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بلاول بھٹو کی فضل الرحمان سے ملاقات، سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

بلاول

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سینیٹ الیکشن سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات کیلئے مکمل طور پر متحد ہے، سینیٹ الیکشن کے فوری بعد سربراہی اجلاس ہوں گے اور نئی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج ملاقات طے پاگئی

بلاول کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے حکومت کو ہرمحاذ پر چیلنج کیا ہے، سینیٹ الیکشن سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ حکومتی اراکین بھی حکومت کے ساتھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہم نے سیکریٹ اوراوپن بیلٹ کیلئے تیاری کرلی ہے، پختونخوا میں جو فارمولہ طے ہوا ہے، متحد ہوکرحکومت کوچیلنج کریں گے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو دو مارچ کو ہونے والے عشائیے میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

متعلقہ خبریں