جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ایم کیو ایم وفاقی حکومت گرانے میں ہمارا ساتھ دے : بلاول بھٹو

ایم کیو ایم حکومت

 کراچی: بلاول بھٹو نے پیشکش کی ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرے اور حکومت کو گرانے میں ہمارا ساتھ دے۔

کراچی میں میگا منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرے، ایم کیو ایم اس حکومت کو گرادے ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور اس کے عوام کی خاطر جتنی وزارتیں وفاق میں ایم کیو ایم کے پاس ہیں ہم سندھ میں دینے کے لیے تیار ہیں، لیکن صرف شرط یہ ہے کہ عمران خان کو گھر بھیجیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے نیب، اے این ایف اور ایف آئی اے کو ناکام کردیا : پرویز رشید

بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبوں کے مطالبات پورے نہیں کیے جارہے جب کہ وفاق کی گیس پالیسی کی مذمت کرتے ہیں، گیس کے مسئلے پر سندھ کا حق مارا جارہاہے لہذا ہمیں وفاق سے اپنا حصہ چھیننا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ شہر قائد کی ترقی ہماری خواہش ہے، شہر قائد میں پورے پاکستان کے لوگ بستے ہیں، ہمارا کام نظر بھی آتا ہے اور ہم دکھا بھی سکتے ہیں، ملک کے عوام مسائل میں گھرے ہیں جب کہ معاشی حالات خطرناک ہیں اور غریب عوام کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ موجود حالات میں سندھ وہ واحد صوبہ ہے جہاں کام ہورہا ہے، غیر ملکی جریدوں نے سندھ حکومت کی اس پالیسی کو سراہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ لوگ نکالے گئے ہیں، سندھ حکومت اس معاملے کو عدالت میں چیلنج کرے، غریب سے ایک ہزار روپے چھیننے والے سیاستدانوں پر لعنت ہو۔

دوسری طرف میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اس حوالے سے فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے بلاول بھٹو زرداری کی پیش کش پر غور کے لیئے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں