جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلاول بھٹو کا برفباری و بارش سے انسانی جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار

افسوس کا

اسلام آباد : بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک بھر میں برف باری سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے طبی سہولیات اور خوارک کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر، بلوچستان اور بالائی علاقوں میں برفباری و بارش کے دوران انسانی جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برفباری و بارش کے دوران قیمتی جانوں کا ضیاع باعث صدمہ ہے۔ مختلف علاقوں میں ہونے والے نقصانات پر پورا ملک غم میں مبتلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری نے تباہی مچادی، 55 افراد جاں بحق

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں میں ادویات سمیت طبی سہولیات اور خوارک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ راستوں میں پھنسے مسافروں کی محفوظ منتقلی کے لیئے بھی فوری اقدامات کیئے جائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ برفباری کے باعث محصور عوام کے لیئے حکومتی سرد مہری سنگین جرم کے مترادف ہوگی۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانیوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا۔  

متعلقہ خبریں