جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بلاول بھٹو نے اپنی دادی سے متعلق یادیں شئیر کردی

بلاول بھٹو نے اپنی دادی

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز انتقال کرجانے والی اپنی دادی کے حوالے سے ٹوئٹر پر تعزیتی پوسٹ کی ہے اور چند تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں بلاول نے لکھا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ ہم اس بات کا اعلان کر رہے ہیں کہ ہماری پیاری دادی جان زریں آراء زرداری زوجہ حاکم علی زرداری انتقال کر گئی ہیں، آپ سب سے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کی درخواست ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزسابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی والدہ اور حاکم علی زرداری مرحوم کی دوسری اہلیہ زریں آراء انتقال کرگئی تھیں۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ہفتوں سے علیل زریں آراء مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

یہ پڑھیں : سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی

متعلقہ خبریں