جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلاول بھٹو نے احسن اقبال کو کاغذی عہدیدار قرار دیدیا

بلاول

اسلام آباد: چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگی رہنما احسن اقبال کو کا غذی عہدیدار قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ آمنے سامنے آگئیں، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگی رہنما احسن اقبال کو کا غذی عہدیدارکہہ دیا جس پر ن لیگ نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی آج قوم پرست جماعت بن کر رہ گئی ہے: فواد چودھری

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ہر بندہ اپنی سیاست کے لیے کھڑا ہوجاتا ہے، مسلم لیگ (ن) کا کاغذی عہدیدار کھڑا ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کاغذی عہدیدار ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں، وزیر اور کاغذی عہدیدار اپنی سیاست چمکانے کے لیے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں