نیب کا قانون کالا قانون ہے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم آپ کی جیل کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے-سڑکوں پر نکلنے اور لانگ مارچ کیلئے تیار ہوں.ہم احتجاج سمیت بہت سےآپشن اپنے پاس رکھتے ہیں. جمہوریت کو احتساب سےکوئی ڈرنہیں،میں اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھوں گا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ اسمبلی پرافسوس ناک حملہ کیاگیا ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی کا عہدہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہماری ناکامی ہے نیب کا قانون کالا قانون ہے ۔چیئرمین نیب اپنے لوگوں کا احتساب کریں ورنہ ہم ایکشن لینگے۔
منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ سندھ کا ہے تو عدالت پنڈی کی کیوں ؟پنڈی میں ایسا کیا ہے.


چیئرمین پیپلزپارٹی نےنیشل ایکشن پلان پر حکومتی عمل درآمد کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ۔ بلاول نے قومی سلامتی کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا مطالبہ بھی کیا.