جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلاول بھٹو کا ٹرین حادثے کی فی الفور تحقیقات کرکے عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ

فی الفور تحقیقات کرکے

کراچی : بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کے تعین کے لئے فی الفور تحقیقات کرکے اسے عوام کے سامنے لائے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گھوٹکی میں ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا اگلی حکومت بنا کر مسائل حل کرنے کا اعلان ایک مذاق ہے : بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ دو ٹرینوں کے تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں مسافروں کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر انتہائی صدمہ ہوا۔ سانحے کے زخمیوں کی فی الفور طبی امداد کو یقینی بنایا جائے۔

بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کے تعین کے لئے فی الفور تحقیقات کرکے اسے عوام کے سامنے لائے۔ جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء اور زخمیوں کی مالی معاونت کی جائے۔

متعلقہ خبریں