جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلاول کو وزیر اعلیٰ سندھ کی نااہلی، نکما پن اور بیڈ گورننس نظر نہیں آئی : فیاض الحسن چوہان

بلاول کو وزیر اعلیٰ سندھ کی

لاہور : فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بلاول کو وزیر اعلیٰ سندھ کی نااہلی، نکما پن اور بیڈ گورننس نظر نہیں آئی۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعلٰی پنجاب پر تنقید سے پہلے سندھ کی طرف نظر دوڑانی چاہیئے۔ نااہلوں کے پلیٹ فارم پی ڈی ایم سے شاید بلاول کو وزیر اعلیٰ سندھ کی نااہلی، نکما پن اور بیڈ گورننس نظر نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ گندم خریداری، ٹیکس کولیکشن اور کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں ناکامی نے سندھ حکومت کی نااہلی پر مہر ثبت کر دی ہے۔ رہی سہی کسر مزار قائد پر کیپٹن صفدر کی ہلڑ بازی کے خلاف درج ایف آئی آر میں مراد علی شاہ کے اعتراف نے پوری کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : 11 جماعتوں کا اتحاد عمران خان جیسے ایماندار لیڈر کے سامنے بے وقعت ہے : وزیر اعلیٰ پنجاب

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے تسلیم کر لیا کہ ان کا سندھ انتظامیہ اور آئی جی سندھ پر کوئی کنٹرول نہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلٰی پنجاب انتہائی دیانتداری، خلوص اور جہد مسلسل سے پنجاب کی خدمت میں مصروف ہیں۔ بیشتر آزاد سروے اور عدالتوں کے ریمارکس کے مطابق بھی وزیر اعلٰی پنجاب چاروں صوبوں میں فہرست اور نمایاں رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مراد علی شاہ اور سندھ حکومت کا سب سے بڑا اور واضح کارنامہ ملک میں دانستہ آٹا بحران لانا ہے، جبکہ عثمان بزدار اور پنجاب حکومت کا تعارف عوام دوست منصوبے اور گڈ گورننس ہیں۔

متعلقہ خبریں