جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلاول کا غریب سے تعلق اتنا ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور آلو کا درجن سے : مراد سعید

بلاول کا غریب سے

خپلو : مراد سعید کا کہنا ہے کہ بلاول کا غریب سے تعلق اتنا ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور آلو کا درجن سے، پرچی پر صوبے نہیں بنتے۔

رہنما تحریک انصاف مراد سعید نے خپلو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان چوروں نے گلگت بلتستان کو بھی نہیں چھوڑا۔ انہوں نے پورے پاکستان کے چپے چپے کو لوٹا۔ گلگت بلتستان میں کئی سال 2 جماعتوں کی حکومت رہی۔ گلگت بلتستان کی سڑکوں کی حالت خود دیکھی۔ کیا انہوں نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا مطالبہ پورا کیا؟

انہوں نے کہا کہ فرزند زرداری کہتے ہیں کہ یہاں کی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے خود اپنی کارکردگی بتا دی، پاکستان میں سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے۔ پرچی سے سیاست کا آغاز کیا، پرچی پر صوبے نہیں بنتے۔ تھر میں بھوک سے سب سے زیادہ بچوں کی اموات ہوتی ہیں۔ عمران خان نے فاٹا کو ضم کرکے تمام آئینی اختیار دے دیئے ہیں۔ بلاول کا غریب سے تعلق اتنا ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور آلو کا درجن سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا نام لینے سے تکلیف ہوتی ہے، علاج مقصود ہو تو بیماری کا نام لینا پڑتا ہے : مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا نعرہ تھا کھاتا ہے تو کھلاتا بھی ہے۔ نواز شریف کا نعرہ تھا کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے۔ عمران خان نہ کھاتا ہے نہ کھانے دیتا ہے۔ جو کھا چکے ہیں ان سے بھی حساب لیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک میں سب سے پہلا حق گلگت بلتستان کا تھا۔ بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے گلگت بلتستان پر توجہ نہیں دی۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں علاقے کے مسائل حل کریں گے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں خصوصی اقتصادی زون کے لیےاقدامات کیے ہیں۔ بابو سرٹاپ برفباری کی وجہ سے 8 ماہ بند رہتا ہے، کسی نے کام نہیں کیا۔ عمران خان نے بابوسر ٹاپ پر کام کی منظوری دے دی ہے۔ اتنا عرصہ حکومت کرنے کے بعد یہ لوگ یہاں کیا کررہے ہیں۔ آپ کو شرم نہیں آرہی، آپ نے گلگت بلتستان کو حق نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں