جی ٹی وی نیٹ ورک
سندھ

کراچی بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آگ لگ گئی

کراچی بلاول

کراچی میں بلاول ہاؤس میں واقع میڈیا سیل میں آگ لگ گئی جس پر 2 گھنٹےکی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔

کراچی کے علاقےکلفٹن میں سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائش گاہ بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آگ لگئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع پر شہرکے مختلف مراکز سے آگ بجھانے والا عملہ اور 6 فائر ٹینڈر آگ بجھانےکے لیے پہنچ گئے اور 2گھنٹےکی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو  پالیا گیا۔

بحریہ ٹاؤن کیس : صنعان قریشی کے ریمانڈ میں دو دن کی توسیع

آتشزدگی کے دوران میڈیا سیل میں رکھے آگ بجھانے والے سلینڈر بھی دھماکے سے پھٹ گئے ،پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔

 فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش بھی کی، آتشزدگی سے بلاول ہاوس میڈیا سیل کے کانفرنس ہال، آرکائیو ہاؤس، میٹنگ روم اور اسٹور روم کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں