جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلاول زرداری اجڑا ہوا کراچی اور سندھ نظر نہیں آتا؟ فیاض الحسن چوہان

اجڑا ہوا کراچی

لاہور : فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے، اجڑا ہوا کراچی اور سندھ نظر نہیں آتا۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے جاری بیان کیا کہ بلاول زرداری اوران کے حواریوں نے سندھ کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ سندھ میں بدانتظامی، کرپشن اور نااہلی عروج پر ہے۔ بزدار حکومت کی کارکردگی تمام صوبوں سے بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرپٹ باپ کا پاپ، بلاول بلا ہے، سندھ کو کھا چکا : فیاض الحسن نے اخلاقی حدیں پار کردیں

انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری آپ کو اجڑا ہوا کراچی اور سندھ نظر نہیں آتا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں پنجاب کے ہر ضلع میں یکساں ترقی ہورہی ہے۔ بلاول زرداری کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ سندھ کو بے دردی سے لوٹنے والے یہ عناصردن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے چپے چپے کو لوٹنے والے کس منہ سے پنجاب کی بات کرتے ہیں۔ بلاول زرداری آپ کی دال پنجاب میں نہ گلی ہے اور نہ ہی آئندہ گلے گی۔ بلاول زرداری اس باپ کا بیٹا ہے، جسے پاکستان کا بچہ بچہ مسٹر 10 پرسنٹ سے جانتا ہے۔ ان کا پورا ٹبر کرپشن کی بہتی گنگا میں اشنان کرتا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں