جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کا شادی ختم کرنے کا فیصلہ

بل گیٹس اور ان کی

نیو یارک : بل گیٹس اور اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے مشترکہ بیان میں 27 سال بعد شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، کورونا، پولیو مہم پر تبادلہ خیال

مشترکہ بیان کے مطابق بہت سوچ و بچار کے بعد شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ 27 سالہ ازدواجی زندگی میں 3 بچوں کو پروان چڑھایا، مل کر ایسی فاؤنڈیشن بنائی، جس کے تحت دنیا بھر میں فلاحی کام جاری ہیں۔

آئندہ زندگی کے لیے ہمیں اپنے لیے وقت اور پرائیویسی چاہیے۔ ہم باقی ماندہ زندگی کا آغاز خوش اسلوبی سے کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں