جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

انسداد دہشت گردی ایکٹ 2020 میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے مسترد

انسداد دہشت گردی ایکٹ 2020

اسلام آباد : ایف اے ٹی ایف سے متعلق کوآپریٹو سوسائیٹیز ترمیمی بل منظور جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 2020 میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا۔

سینیٹ اجلاس کی صدارت چئیرمین صادق سنجرانی نے کی۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ 2020 میں ترمیم کا بل سجاد حسین طوری نے پیش کیا، جس پر رائے شماری کی گئی۔ بل کے حق میں 31 جبکہ مخالفت میں 34 ووٹ آئے اور بل کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا۔

اس سے قبل ایوان نے کوآپریٹو سوساٹیز ترمیمی بل دو ہزار بیس کی منظوری دی۔ کوآپریٹو سوساٹیز ترمیمی بل دو ہزار بیس وزیر اعظم کے پارلیمانی مشیر ظہر الدین بابر نے پیش کیا۔

جماعت اسلامی کے سینٹر مشتاق احمد نے کوآپریٹو سوسائٹی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا میں بل کی مخالفت کرتا ہوں، ایف اے ٹی ایف کے اسکرپٹ پر یہ بل جیٹ جہاز کی رفتار سے پاس ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے گزارش ہے ایف اے ٹی ایف پر پس پردہ ملاقاتیں کرنا چھوڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخواہ حکومت کا 70 سال قبل بنائے گئے شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ

نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کی املاک، مدارس، اسپتال منجمند کرنے کی تفصیلات بھی سینیٹ میں پیش کی گئیں اور بتایا گیا کہ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی جانب سے نامزد کردہ اداروں اور ان کی املاک کو منجمند کیا گیا۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ ضبطگی وزارت داخلہ کی جانب سے نہیں بلکہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ یو این سیکیورٹی کونسل حکمنامہ 2019 کے تحت کی گئی، جس میں کالعدم تنظیموں کے 76 اسکولز، 4 کالجز، 15 اسپتال منجمند کئے گئے۔

بتایا گیا.کہ 383 مدارس، 188 ڈسپنسریاں، 10 کشتیاں، 17 عمارتیں بھی منجمند کی گئیں۔ کالعدم تنظیموں کے سب سے زیادہ املاک پنجاب اور خیبر پختونخوا میں منجمند کئے گئے۔ انسداد دہشت گردی ترمیمی بل مسترد ہونے پر اجلاس جمعہ کے دن ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں