جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گندم امپورٹ کے ذریعے مزید اربوں روپے قوم کی جیب سے چرائے گئے : مریم اورنگزیب

گندم امپورٹ کے ذریعے

اسلام آباد : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مہنگی ڈیل میں ایک اور دیہاڑی لگالی گئی ہے، گندم امپورٹ کے ذریعے مزید اربوں روپے قوم کی جیب سے چرائے گئے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ چینی اور ایل این جی کی ڈکیتی کے بعد گندم خریداری کی مہنگی ڈیل میں ایک اور دیہاڑی لگالی گئی ہے۔ بدقسمتی ہے کہ آج ملک میں آٹا چینی کپاس ایمپورٹ ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران مافیا کی خوش قسمتی کہ ملک کی ساری امپورٹ عمران صاحب کے اے ٹی ایمز کر رہے ہیں۔ 280 کے بجائے 369.50 ڈالر فی ٹن گندم درآمد منگوانے کی منظوری عمران صاحب کے "وژن” کے عین مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم نے آنکھوں پر این آر او کی پٹی باندھی ہوئی ہے : فرخ حبیب

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگی قیمت پر 120000 ٹن گندم درآمد کی منظوری دی ہے۔ پہلے ہی چینی ایل این جی کی درآمد سے قوم کو لوٹا جا چکا ہے۔ گندم اور چینی امپورٹ میں وہی کھیل کھیلا جا رہا ہے جو ایل این جی میں کھیلا گیا۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ سستی ایل این جی، سستا آٹا، سستی کپاس جب ملے تو نہ خریدو، مہنگی خریدو تاکہ عمران مافیا کی جیبیں بھریں۔ جان بوجھ کے تب چیزیں لی جاتی ہے، جب عمران مافیا کو فائدہ اور عوام کو نقصان ہو۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جان بوجھ کر تاخیر کرو، مہنگے داموں امپورٹ کرو اور پھر وزارتوں کی سرزنش کے ڈرامے؟ گندم امپورٹ کے ذریعے مزید اربوں روپے قوم کی جیب سے چرائے گئے۔

متعلقہ خبریں