جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مزدوروں کو سلام، محنت کشوں کے حقوق پر نقب زنی عروج پر ہے : بلاول بھٹو

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپنے حقوق کی جدوجہد میں قربانیاں دینے والے محنت کشوں کو سلام کرتا ہوں، حکمرانوں نے مہنگائی آسمان پر پہنچا کر غریب مزدوروں سے روٹی ہی چھین لی ہے۔

یوم مزدور پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے محنت کش طبقات آج بھی اپنے جائز حقوق سے محروم ہیں، آج کل مزدوروں کے حقوق پر نقب زنی عروج پر ہے، نیازی حکومت مزدوروں کے حقوق غضب کر چکی ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ حکومت کی ناکام پالیسیاں معیشت کو دفن کرنے کے درپے ہیں، ایسے مشکل حالات میں فقط پیپلز پارٹی ملک کو سنبھال سکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نظریئے کی اساس مزدور دوستی اور جمہوریت ہے، شہید بھٹو نے اپنے دورِ حکومت میں ملک میں پہلی بار مزدور پالیسی کا اجراء کیا، قائدِ عوام نے ملک میں ٹریڈ یونینز کے حقوق متعارف کرائے۔

متعلقہ خبریں