جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلاول کی نظر میں بڑا آدمی وہ ہے جو اومنی گروپ بنا کر لوٹ مار کرے: فیاض الحسن

بلاول

لاہور: فیاض الحسن چوہان کا بلاول بھٹو کے قومی اسمبلی میں بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو چھوٹا آدمی کہہ کر مخاطب کرنا قابلِ مذمت ہے انکی نظر میں شاید بڑا آدمی وہ ہوتا ہے جو اومنی گروپ بنا کر کھربوں ڈالر کی لوٹ مار کرے۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول زرداری کا وزیر اعظم عمران خان کو چھوٹا آدمی کہہ کر مخاطب کرنا قابل مذمت ہے جو اقتدار میں رہتے ہوئے جعلی کمپنیاں بنا کر اقربا پروری کرتے ہوئے اپنے خاندان کو نوازے، انکی نظر میں وہ بڑا آدمی ہے اس معیار پر تو صرف آصف اور بلاول زرداری ہی پورے اتر سکتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان نہیں بلاول کے مطابق احساس پروگرام کے ذریعے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم بتائیں کہ ان کی کون سی کرپشن کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے۔بلاول بھٹو 

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور افسران کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کو پکڑا پیپلز پارٹی کے قائدین کے سائے تلے سینکڑوں کارکنان اور افسران غریب عوام کا حق کھا رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری کو انکی کرپشن بے نقاب ہونے کا غم کھائے جا رہا ہے، پیپلز پارٹی نے شہید بینظیر بھٹو کے نام پر بنائے گئے پراجیکٹ کو بھی نہیں بخشا بلاول کو احساس پروگرام نہیں، اپنی کرپشن کے ایجنڈے کا ایکسپوز ہونا تکلیف دے رہا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ غریبوں کے نام پر ہزار دو ہزار تک کی کرپشن بھی واقعتاً پیپلز پارٹی، آصف اور بلاول زرداری ہی کر سکتے ہیں وزیرِ اعظم عمران خان یہ کام کر کے بڑے آدمی نہیں بن سکتے۔

متعلقہ خبریں