جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

فلک

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار فلک شبیر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو والدین بننے سے متعلق خوشخبری دی گئی۔

فلک شبیر نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ’اس بابرکت مہینے کے بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: سارہ خان نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

فلک شبیر نے اس موقع پر اللہ کا شکر اداکرتے ہوئے بیٹی کے نام سے متعلق بھی مداحوں کو آگاہ کیا اور کہا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’عالیانہ فلک‘ رکھا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس جون میں سارہ خان نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد متوقع ہونے کی خوشخبری سُنائی تھی۔

متعلقہ خبریں