جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ حکومت کی تنقید پر پولیس کو ہوش آگیا، بسمہ اغواء کیس کی فائل دوبارہ کھول لی

کراچی : پولیس نے سندھ حکومت کی تنقید کے بعد بسمہ اغوا کیس کی ازسرنو تحقیقات کے لیئے بند فائلیں کھول لیں ہیں۔

بسمہ اور دعا منگی اغوا کیس میں ناکامی پولیس کے گلے کا طوق بن گئی ہے۔ شاطر اور سفاک اغوا کار کون تھے، پولیس سراغ لگانے میں یکسر ناکام ہے۔

خطرناک اغوا کار بدستور آزاد اور پولیس کی پہنچ سے دور ہیں۔ پھر کسی نئی واردات ہونے کا خطرہ برقرار ہے۔

پولیس نے دعا منگی کیس سے غیر معمولی مشابہہ بسمہ اغوا کیس کی بند فائل کھول لی ہے۔ پولیس کئی ماہ تک بسمہ کیس میں بنائے جانے والے خاکوں کو فائلوں میں دبائے رکھا۔ اغوا کاروں کے خاکے بھی پولیس کے کسی کام نہ آسکے۔

سندھ حکومت بسمہ اور دعا منگی اغوا کیس کو آئی جی سندھ کی ناکامی قرار دیتی ہے۔ پولیس کی روایتی تحقیقات ہائی ٹیک ملزموں کے نیٹ ورک کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔

کئی ماہ گزرجانے کے باوجود پولیس ٹھوس شواہد حاصل نہ کرسکی ہے۔

متعلقہ خبریں