جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بی آئی ایس پی اسکینڈل : خیبر پختونخوا کے سرکاری افسران کی بیگمات ایف آئی اے طلب

افسران بیگمات

پشاور : بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 34 افسران کی بیگمات کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے حاصل کرنے پر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 34 افسران کی بیگمات کو طلب کرلیا۔

گریڈ 17 سے 20 تک کے افسران کی بیگمات طلب کی گئی ہے، جن کے نام پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم حاصل کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایف ائی آئی نے پہلے ہی اسکینڈل میں ملوث افسران کو طلب کر کے بیانات قلم بند کئے ہیں۔ ایف آئی اے کی ٹیم تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو پیش کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگمات طلب کرنے پر بعض افسران نے شدید احتجاج کیا ہے۔  

متعلقہ خبریں