جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بی آئی ایس پی کا ڈیٹا انٹری آپریٹر، کارڈ دینے کے بجائے پیسے ہڑپ کر کروڑ پتی بن گیا

ڈیٹا انٹری آپریٹر

مانانوالہ : بی آئی ایس پی کا ڈیٹا انٹری آپریٹر مستحقین کو کارڈ دینے کے بجائے پیسے ہڑپ کر کروڑ پتی بن گیا۔

مانانوالہ کے نواحی گاؤں پنواں کا رہائشی چاند رمضان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس شیخوپورہ میں ڈیٹا انٹری آپریٹر کی ڈیوٹی پر مامور تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بی آئی ایس پی سے ایک لاکھ 40 ہزار سرکاری ملازمین وظیفہ وصول کررہے تھے : ثانیہ نشتر

ملازم نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے بجائے غریبوں کا حق لوٹنے کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے بغیر نہ رہ سکا اور غریب خواتین کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ مستحقین کو دینے کی بجائے خود ہی پاس رکھ کر بھاری رقوم نکلواتا رہا۔

چاند رمضان کی آمدنی سے زائد جائیداد بنانے اور کروڑ پتی بننے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقامی بیوہ خاتون منظوراں بی بی نے متعدد بار اعلی احکام کو درخواستیں کیں تاہم کسی بھی درخواست کو خاطر میں نہ لایا گیا۔

متعلقہ خبریں