جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

توہین مذہب کیس : اسد قیصر، فواد چوہدری، شہباز گل و دیگر کی ضمانت میں توسیع

اسد قیصر، فواد

اسلام آباد : عدالت نے توہین مذہب کیس میں اسد قیصر، فواد چوہدری، شہباز گل و دیگر کی ضمانت میں توسیع ہوگئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین مذہب مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں درخواست ضمانت کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ وزارت داخلہ سے رپورٹ آنی تھی، مگر ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں آئی ہے۔ اسد قیصر کے وکیل نے کہا کہ اسد قیصر کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کا وزارت داخلہ نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں : لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ : پی ٹی آئی کے 18 رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اسد قیصر کے خلاف توہین مذہب کیس میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد قیصر، فواد چوہدری، شہباز گل، حلیم عادل شیخ و دیگر کی ضمانتوں میں 13 ستمبر تک توسیع کردی۔

متعلقہ خبریں