جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

بلیو ٹوتھ سے کھلنے والا تالا

بلیو ٹوتھ

تالے کی چابی کو سنبھالنے کی پریشانی ٹیکنالوجی کے پیڈلوک نوکی تالے نے ختم کردی ہے۔

پیڈ لوک نوکی تالا ایک ڈیجیٹل تالا ہے جسے موبائل صارفین بلیوٹوتھ کے ذریعے کھول سکتے ہیں۔

نوکی تالے کو اینڈروئیڈ اور آئی فون رکھنے والے دونوں صارفین استعمال کرسکتے ہیں۔

نوکی تالا، الماری سائیکل، دروازہ، دکان اور گاڑی وغیرہ کی تمام قیمتی اشیا پر لگ سکتا ہے جب کہ اسے کھولنے کے لیے موبائل کو جیب سے نکالنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی۔

Related image

اس تالے کو استعمال کرنے کے لئے پیڈلوک نوکی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی، صارفین کے لئے تالے میں کلک کوڈ فیچر فراہم کیا گیا ہے۔

کلک کوڈ نوکی تالے میں صارفین کی جانب سے لگایا گیا خفیہ کوڈ ہوگا۔ اگر بلیوٹوتھ کسی وجہ سے کام نہ کر سکے یا موبائل کھو جائے تو کلک کوڈ کی مدد سے تالا کھولا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوبر کی اڑنے والی ٹیکسی کا کانسیپٹ ڈیزائن متعارف

نوکی تالا ایپ صارفین کے لئے یہ سہولت بھی موجود ہے کہ موبائل کھوجانے کی صورت میں کسی دوسرے نوکی تالا ایپ صارفین سے رجوع کرکے ان کے موبائل سے کلک کوڈ ڈال کر اپنا نوکی تالا کھول سکتے ہیں۔

Image result for noke lock

نوکی تالا عام تالے کی طرح وزنی اور اسٹیل سے بنا ہے جب کہ اس ڈیجیٹل تالے کی بیٹری طویل عرصے تک باآسانی چلتی ہے۔

متعلقہ خبریں