جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے خود کو قرنطینہ کرلیا

قرنطینہ

ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان کے ڈرائیور اور دیگر اسٹاف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد اداکار خود بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے سلمان خان کے ڈرائیور اشوک اور 2 اسٹاف ممبران ممبئی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ڈرائیور اور اسٹاف ممبران میں کورونا کی تصدیق کی بعد سلمان خان کے والدین سلیم اور سلمیٰ خان کی شادی کی سالگرہ کی تقریب بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپر اسٹار سلمان خان کے قتل کی پلاننگ کرنے والا گینگ گرفتار

سلمان خان کی جانب سے خود کو قرنطینہ کرنے کے بعد ان کے مداحوں کی طرف سے سوالات کیے جا رہے تھے کہ اب ‘بگ باس 14’ کے ویک اینڈ ایپی سوڈ کی میزبانی کون کرے گا۔

بعدازاں سلمان خان نے بھی اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ منفی آیا اور اب یہ ‘بگ باس 14’ کے ویک اینڈ ایپی سوڈ کی میزبانی کریں گے۔

متعلقہ خبریں