جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے پر گرفتار

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے پر گرفتار

ممبئی : شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے معروف بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر 45 سالہ راج کندرا کو 19 جولائی کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی نئی نسل کو اقربا پروری کے الزامات کا سامنا

ان کی گرفتاری غیر اخلاقی فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کی وجہ سے عمل میں آئی ہے۔

پولیس کے مطابق ان کے پاس اداکارہ کے شوہر کے خلاف فحش فلمیں بنانے شواہد موجود ہیں جب کہ ان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما نے بالی ووڈ سے کچھ عرصے کیلئے دوری اختیار کرلی 

راج کندرا کے خلاف رواں سال فروری میں ممبئی کرائم برانچ کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

 

متعلقہ خبریں