جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکار شاہد کپور کا نیٹ فلکس کیساتھ 100 کروڑ کا معاہدہ

شاہد

ممبئی: بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے معروف آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کے ساتھ 100 کروڑ بھارتی روپے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

عالمی وبا کے باعث سنیما ہالز بند ہونے کی وجہ سے اب متعدد پروڈیوسز ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی جانب راغب ہوتے نظر آرہے ہیں اور آن لائن اسٹریمنگ سائٹس پر فلمیں اور ویب سیریز ریلیز کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا لاک ڈاؤن؛ نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز میں 15 ملین کا اضافہ

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہد کپور کی جانب سے نیٹ فلکس کے ساتھ کی جانے والی اس 100 کروڑ روپے کی ڈیل میں نیٹ فلکس کے متعدد پروجیکٹس شامل ہیں اور اب شاہد کپور بھی بالی وڈ کے دیگر اداکاروں کی طرح اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس بھی کورونا وائرس کا شکار

بالی وڈ اداکار شاہد کپور معروف آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس پر فلم اور سیریز کریں گے جس میں فکشن سیریز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں