جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ کی نامور کوریوگرافر سروج خان انتقال کرگئیں

انتقال

ممبئی: بالی وڈ فلم انڈسٹری کی نامور کوریوگرافر سروج خان ممبئی میں انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سروج خان کے انتقال کی تصدیق ان کی بیٹی سکینہ خان نے کی۔

72 سالہ سروج خان شوگر اور دل کے عارضے میں مبتلا تھیں، انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کے کیرئیر کا آغاز ہوا۔

سروج خان نے بالی ووڈ کی ممتاز ترین رقاصاؤں سری دیوی اور مادھوری کے ساتھ کام کیا اور کئی گانوں کے رقص کی ہدایات دیں۔

سروج خان نے فلم ‘تیزاب’ میں مادھوری ڈکشت کے گانے ایک دو تین، سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘دیوداس’ کے گانے دل ڈولا رے، ‘مسٹر انڈیا’ میں گانے ہوا ہوائی سمیت متعدد گانوں کی کوریوگرافی کی۔

متعلقہ خبریں