جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ فلم ’دی گرل آن دی ٹرین‘ کا ٹریلر جاری

فلم

اس فلم کے حوالے سے پرینیتی چوپڑا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ کا عمل کافی کٹھن تھا

فلم ’دی گرل آن دی ٹرین‘ 26 فروری 2021 کو معروف اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہدایت کار کو متاثر کرنا چاہتی تھی اور اس وقت تک سیٹ چھوڑ کر نہیں جاتی تھی جب تک ان کا شاٹ بالکل درست نہ آ جائے۔

یہ بھی پڑ ھیں:پرینیتی چوپڑا کی فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کے نئے گانے کی پہلی جھلک جاری

اداکارہ کا کہنا تھاکہ میں اپنے اندر موجود مختلف کام کرنے کی صلاحیت نہیں دکھا پا رہی تھی اور کافی عرصے سے ’دی گرل آن دی ٹرین‘ کی طرح کی فلم کرنا چاہتی تھی لیکن مجھے ان ہی پیشکشوں میں سے انتخاب کرنا پڑتا تھا جو مجھے موصول ہوتی تھیں۔

پرینیتی نے بتایا کہ اسکرین پر آپ کا کوئی کردار کامیاب ہو جائے تو اس کے بعد لوگ سوچتے ہیں کہ کیوں نہ اس کو دوبارہ کاسٹ کر لیا جائے، میں لوگوں کو نہیں دکھا پا رہی تھی کہ مختلف قسم کے کردار بھی ادا کر سکتی ہوں۔

 

متعلقہ خبریں