جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بورس جانسن نے اپنا دورہ بھارت ملتوی کردیا

بھارت

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنا دورہ بھارت ملتوی کردیا، یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں شرکت سے بھی انکارکردیا۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو رواں ماہ بھارت کے دورے پر جانا تھا اور بھارتی یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں بھی شرکت کرنا تھی تاہم اب کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر دورہ ملتوی کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں: بورس جانسن

لندن میں بورس جانسن کی سرکاری رہائش گاہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے سامنے آنے اور اس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث بھارت کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں