جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مریم اور نواز دونوں نا اہل ہیں، کریک ڈاؤن ہوسکتا ہے: شیخ رشید

شیخ

لاہور: شیخ رشید نے کہا کہ مریم اور نواز دونوں نا اہل ہیں، پی ڈی ایم تشدد کی سیاست کی جانب بڑھ رہی ہے، مولانا فضل الرحمان مذہب کارڈ کھیلنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم اور نواز دونوں نا اہل ہیں، اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کریک ڈاؤن ہوسکتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کبھی استعفے نہیں دے گی، لیکن پیپلزپارٹی کو اگلی بار سندھ بھی نہیں ملے گا۔

وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج کے خلاف سازش میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں دہشتگرد تنظیمیں پاکستان میں خانہ جنگی کرانا چاہتی ہیں، کریک ڈاؤن اور دہشت گردی کے واقعات ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف سی پیک کے خلاف عالمی سازش کا حصہ بن رہے ہیں : شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ مولانا مدارس کو جمع کرکے استعمال کرنا چاہتے ہیں، فوج نے مولانا کے بیٹے کو بلایا تھا، وہ سمجھ دارانسان ہے۔ جلسے ضرورکریں لیکن شرپسند ی کی تو قانون حرکت میں آئے گی۔ پی ڈی ایم تشدد کی سیاست کی جانب بڑھ رہی ہے، مولانا فضل الرحمان مذہب کارڈ کھیلنا چاہتے ہیں، مولانا کے ساتھ پہلے ہاتھ ہوچکا ہے، اب کی بار ان کے ساتھ ہتھوڑ ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو شاہدرہ مقدمے کا علم نہیں تھا، یہ چھوٹی سطح پر درج ہوا، وزیراعظم نے واضح بتادیا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا نوازشریف کو لندن گئے ایک سال ہوگیا ہے، نہ آپریشن ہوا اور نہ کوئی علاج ہوا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مفتی محمود نے بھی دھاندلی کی بات کی تھی، اس کے نتیجے پر بات نہیں کروں گا۔

متعلقہ خبریں