جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف پمز ملازمین کا بائیکاٹ پانچویں روز بھی جاری

ایم ٹی آئی

اسلام آباد : ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف پمز ملازمین کے پانچویں روز بھی احتجاج کے باعث مریضوں کو انتہائی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تحریک انصاف کے دور حکومت کے دوران نافذ کیئے جانے والا ایم ٹی آئی ایکٹ اسلام آباد کے رہائشیوں کے درد سر بن چکا ہے، حالانکہ موجود حکومت نے اس ایکٹ کو ختم کردیا، مگر صدر مملکت تاحال اس میں رکاوٹ بنے بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختون خواہ کے ناکام ایم ٹِی آئی سسٹم کو وفاق میں لانے کی تیاریاں، ڈاکٹرز نے احتجاج کا عندیہ دے دیا

ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف پمز ملازمین کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا ہے، جس کے دوران او پی ڈیز سروسز کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ بائیکاٹ سے مریض رل گئے ہیں اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈاکٹرز کا مؤقف ہے کہ ایم ٹِی آئی بلکل فلاپ سسٹم ہے، جو خیبر پختونخوا کے بعد پمز میں بھی فلاپ ہوا ہے۔ جب تک صدر عارف علوی دستخط نہیں کریں گے، احتجاج جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں