جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

کوپا امریکا فائنل: ٹائٹل کی جنگ میں برازیل اور پیرو آمنے سامنے

برازیل: فیفا ورلڈکپ کے بعد فٹ بال کا سب سے اہم ایونٹ فٹبال کوپا امریکا فائنل مرحلہ میں داخل ہوگیا، ٹائٹل کی جنگ میں فیوریٹ برازیل کا سامنا پیرو سے ریو ڈی جینیریومیں اتوار کو کھیلا جائے گا۔

پہلے سیمی فائنل میں برازیل نے روایتی حریف ارجنٹینا کو صفر دو گول سے شکست دی تھی۔ برازیل کی جانب سے پہلے ہاف میں گیبریل جئیسس نے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تھی۔ جبکہ دوسرے ہاف میں برازیل کے فرمینو نے دوسرا گول بنا کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔

میسی الیون جوابی کارروائی نہیں کرسکے جبکہ دوسرے سیمی فائنل پیرو اورچلی کے درمیان یک طرفہ رہا۔ پیرونے حریف ٹیم کو صفرایک گول سے مات دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے فلورس، یوٹن اور گریرو نے گول اسکور کیے۔

متعلقہ خبریں