نئی دہلی: بھارت میں دلہا کے نخرے یا ہچکچاہٹ دیکھ کر دلہن نے شدید طیش میں آکر مٹھائی پھینک دی۔
شادی بیاہ کی رسومات کی ادائیگی کے دوران دلہا دلہن ہچکچاہٹ کا شکار تو ہوتے ہیں لیکن بھارت میں ایک دلہا کو ہچکچاہٹ کا مظاہرے کرنے یا نخرے دکھانا مہنگا پڑگیا۔
یہ بھی پڑھیں: رخصتی کے وقت نوبیاہتا دلہن زیادہ رونے سے انتقال کرگئی
دلہن اپنے ہونے والے شوہر کو مٹھائی کھلانے کی رسم ادا کررہی ہے اور دلہا شرما شرمی و ہچکچاہٹ میں مٹھائی کھانے سے گریز کررہا ہے کچھ دیر گزری تو دلہن نے غصے میں آکر مٹھائی ہی پھینک دی۔
View this post on Instagram
دلہن کے مٹھائی پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔