جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بریگزٹ کے بعد افریقا سے تجارت کے دروازے کھلیں گے: بورس جانسن

تجارت

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ بریگزٹ کے بعد افریقا سے تجارت کے دروازے کھلیں گے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یو کے افریقا سرمایہ کاری کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں برطانیہ افریقی ممالک کے لیے انوسٹمنٹ پارٹنر بنے، بریگزٹ کے بعد افریقا کے ساتھ تجارت کے دروازے کھلیں گے۔

نائیجیریا، روانڈا، گھانا اور یوگینڈا کے صدور سے ملاقات میں بورس جانسن کا کہنا تھا کہ بریگزٹ سے یورپی تارکین وطن کو ترجیح کا سلسلہ ختم ہوگا، پاسپورٹ پر لوگوں کو ترجیح دے کر ہم دنیا بھر کے بہترین ٹیلنٹ کی توجہ حاصل کریں گے اور امیگریشن سسٹم کو مزید شفاف بنایا جائےگا۔

انھوں نے کہا کہ برطانیہ بیرون ملک تھرمل، کول پاور پلانٹس میں براہ راست سرمایہ کاری ختم کرے گا۔

متعلقہ خبریں