جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

برطانیہ کا میانمار کے 2 وزرا اور 3 جنرلز پر پابندی لگانے کا اعلان

برطانیہ

برطانیہ اور کینیڈا نے میانمار کے حکمران جرنیلوں پر حکومت کا تختہ پلٹنے پر پابندیاں عائد کردیں، ان ممالک نے معزول رہنما آنگ سان سوچی سمیت دیگر رہنماؤں کی نظربندی کی بھی مذمت کی ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کے بعد اب برطانیہ اور کینیڈا نے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

برطانیہ نے کہا کہ وہ تین جرنیلوں پر اثاثے منجمد کرنے اور سفری پابندیاں عائد کرے گا جبکہ کینیڈا نے کہا کہ وہ نو فوجی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری، آنگ سان سوچی کو رہا کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ ہم اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مل کر میانمار کی فوج کو انسانی حقوق کی پامالیوں اور عوام کے لیے انصاف کے حصول کا تقاضہ کریں گے۔

میانمار کی حکومت نے نئی پابندیوں پر فوری رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ فوج کے ترجمان نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پابندیوں کی توقع کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں