جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

برطانیہ نے حزب اللہ کے سیاسی اور عسکری ونگ دہشت گرد قرار دے دیئے

دہشت گرد

لندن : برطانوی حکومت نے لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیاء حزب اللہ کے سیاسی اور عسکری ونگ دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی۔

نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ نے حزب اللہ کے دونوں بازوؤں سیاسی اور عسکری کو بلیک لسٹ کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی ان کے مملکت میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دئیے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا لبنان کے مسائل کے حل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے : سربراہ حزب اللہ لبنان

برطانوی وزارت خزانہ نے کہا کہ لبنانی حزب اللہ گروپ کو دہشتگردی اور دہشتگردی کی مالی اعانت کے ضوابط کے تحت ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔

اس سے قبل برطانوی حکومت نے حزب اللہ کے صرف ملٹری ونگ دہشتگرد قرار دے کر اس کے اثاثوں پرپابندی عائد کی تھی۔

متعلقہ خبریں