جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

برطانیہ کو ایران کی رقم فوری طور پر ادا کرنی چاہیے : برطانوی وزیر دفاع

برطانیہ کو ایران کی

لندن : برطانیہ کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ برطانیہ کو ایران کا 400 ملین ڈالر کی رقم فوری طور پر ادا کرنی چاہیے۔

برطانیہ کے وزیر دفاع بن ویلاس نے کہا ہے کہ ایران کے 400 ملین ڈالر برطانیہ کی طرف ہیں اور برطانیہ کو ایران کا قرضہ ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی وعدوں پر اعتبار نہیں۔ پہلے عمل کرے ؛ ایرانی سپریم لیڈر

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس قرضہ کا احترام کرنا چاہیے، قانون اور حاکمیت کا احترام کرنا چاہیے اور ایران کا قرضہ ادا کرنے کے سلسلے میں عملی قدم اٹھانا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایران نے یہ رقم 70 کی دہائی میں برطانیہ سے 1500 ٹینک اور 250 بکتر بند گاڑیاں خریدنے کے لیئے ادا کی تھی۔

متعلقہ خبریں