امریکہ میں تعینات برطانوی سفیر ای میل لیک معاملے پر استغفیٰ دے دیا

واشنگٹن : امریکہ میں برطانوی سفیر نے استغفیٰ دے دیا۔

امریکا میں برطانوی سفیر نے سفارتی ای میل لیک ہونے پرامریکی صدر کی جانب سے شدید تنقید کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

رواں ہفتے برطانوی اخبار میں برطانیہ اور امریکا کے درمیان ای میلز لیک ہونے کے بعد دونوں اتحادی ممالک کےتعلقات خراب ہوگئے تھے۔

ای میلز میں سفیر کم ڈیروچ نے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو مثالی طور پر ناکام اور امریکی صدر کو عدم تحفظ پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا، جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کم ڈیروچ کو انتہائی احمق شخص قرار دیا۔