جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی کورونا کا شکار

بورس جانسن

کورونا سے متاثر یورپ کے اہم ترین ملک برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن بھی کورونا کا شکار بن گئے۔

یہ خدشہ پہلے ہی کیا جا رہا تھا کہ بورس جانسن اور ان کی گرل فرینڈ میں بھی کورونا کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے،

کیوں کہ رواں ماہ 11 مارچ کو برطانوی نائب وزیر صحت بھی کورونا کا شکار بنی تھیں اور انہوں نے وزیر اعظم سے متعدد بار ملاقاتیں کی تھیں۔

سعودی عرب نے ہمسایہ ممالک میں کورونا وائرس پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا : ترک وزیر داخلہ

برطانیہ کی نائب وزیر صحت 62 سالہ نیڈن ڈورس نے 11 مارچ کی ایک ٹوئٹ کے ذریعے تصدیق کی تھی کہ

وہ بھی کورونا کا شکار بن گئی ہیں اور اب وہ خود کو قرنطینہ کے حوالے کر رہی ہیں۔

برطانوی وزیر صحت کے کورونا کے شکار ہونے کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ

ممکنہ طور پر برطانوی وزیر اعظم اور ان کی حاملہ گرل فرینڈ 32 سالہ کیری سائمنڈ میں بھی کورونا کا خدشہ ہے،

کیوں کہ دونوں نے نائب وزیر صحت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

متعلقہ خبریں