برطانوی وزیراعظم کا قبل از وقت رہائی کے مجرموں کی سخت نگرانی کا حکم

رہائی برطانوی وزیراعظم

لندن : برطانوی وزیراعظم نے جیلوں سے قبل از وقت رہائی پانے والے مجرموں کی سخت نگرانی کا حکم دے دیا ہے۔

اس حوالے سے بورس جانسن کا کہنا ہے کہ عثمان خان کی طرح دہشت گردی کیس کے 74 قیدی قبل از وقت رہائی پا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کی مکمل نگرانی کا حکم دیا ہے تاکہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی خطرہ نہیں۔ گزشتہ 48  گھنٹوں کے دوران بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لندن برج پر حملہ آور کی شناخت عثمان خان کے نام سے ہوگئی

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ لیبر پارٹی نے 2008 میں قانون میں ترمیم کرکے قیدیوں کی قبل از وقت رہائی کی اجازت دی۔ دوبارہ اقتدار میں آیا تو دہشت گردی کے مجرم کی کم سے کم سزا 14 سال قید کریں گے۔

دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ نظرثانی شدہ حکمت عملی کے تحت ویسٹ مڈلینڈز سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم لندن اسٹاک ایکس چینج حملہ کیس میں 2012 میں عثمان خان کے ساتھ قید بھی رہا۔