جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

برطانوی وزیراعظم کا لاک ڈاؤن کی تمام پابندیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان

پابندیوں کو مرحلہ وار

لندن : برطانوی وزیراعظم اکیس جون تک کورونا وائرس کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کی تمام پابندیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن چار مرحلوں میں ختم کیا جائے گا۔ ہر مرحلے کے درمیان پانچ ہفتوں کا وقفہ ہوگا۔ پہلا مرحلہ دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ مارچ سے تمام اسکول کھل جائیں گے، آؤٹ ڈور کھیلوں کی اجازت ہوگی۔ عوامی مقامات میں دو افراد مل کر پکنک کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ناسا کی جانب سے مریخ مشن کی لینڈنگ کی حیرت انگیز ویڈیو جاری

ان کا کہنا تھا کہ انتیس مارچ سے ٹینس، باسکٹ بال، گالف کورس اور فٹ بال گراؤنڈ کھل جائیں گے، جبکہ  بارہ اپریل سے دیگر دکانیں، ہیر ڈریسرز، جم، آؤٹ ڈور مہمان نوازی کا شعبہ کھلے گا۔

بورس جانسن نے کہا کہ سترا مئی سے پب، ریسٹورنٹ اور سینما کھل جائیں گے۔ مرحلہ وار پابندیوں کو ختم کرنے سے قبل چار شرائط کو پورا کرنا ہوگا، جن میں ویکسین پروگرام، اموات میں کمی، انفیکشن کی شرح اور نئے وائرس کی صورت حال شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں