جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

برطانوی سائنسدانوں کا کورونا کی نشاندہی کیلئے الارم بنانے کا دعویٰ

کورونا

برطانوی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی نشاندہی کیلئے الارم بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن (ایل ایس ایچ ٹی ایم) اور ڈرہم یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چھت پر نصب الارم کمرے میں وائرس کی موجودگی کی محض 15 منٹ میں نشاندہی کردے گا اور مذکورہ الارم ڈیوائس کا نتیجہ 98 سے 100 فیصد درست ہوگا۔

محققین کا اِس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ الارم کے متعلق دعویٰ فی الحال ابتدائی نتائج پر مبنی ہے تاہم اس کا تفصیلی جائزہ لیا جانا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کھانسی کی مدد سے کورونا کی نشاندہی کرنیوالی ایپ تیار

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوویڈ الارم کلاس رومز، گھروں، کیئر ہومز اور طیاروں میں نصب کیا جاسکے گا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ الارم کمرے میں وائرس کی موجودگی کی اطلاع کمپیوٹر یا موبائل پر بھیجے گا۔

متعلقہ خبریں