جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

معروف برطانوی گلوکار نے اسلام قبول کرلیا، کلمہ پڑھنے کی ویڈیو دیکھیں

ڈچ

معروف برطانوی ریپر اور سنگر ڈچ ویلی نے کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا ہے۔

ٹک ٹاک پر وائرل ویڈیو میں ڈچ ویلی کو عالم دین کے ساتھ کھڑے کلمہ شہادت پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے گلوکار نے اپنے اسلام قبول کرنے کی خبر کی تصدیق بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے اسلام قبول کرنے کی کیا وجہ بتائی ؟

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ڈچ ویلی کے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ کرنے کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہی تھیں جن کے بارے میں انہوں نے کبھی تصدیق نہیں کی تھی۔

متعلقہ خبریں