جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

براڈ شیٹ نے حکمران اشرافیہ کی کرپشن اور منی لانڈرنگ بے نقاب کردی : وزیر اعظم

براڈ شیٹ نے حکمران

اسلام آباد : وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اشرافیہ خود کو "انتقام” کارڈ کی اوٹ میں نہیں چھپا سکتی، براڈ شیٹ نے حکمران اشرافیہ کی کرپشن اور منی لانڈرنگ بے نقاب کردی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پہلے پانامہ پیپرز نے ہماری حکمران اشرافیہ کی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ پر سے پردہ ہٹایا۔ اب براڈ شیٹ کے انکشافات نے ایک مرتبہ پھر ہماری حکمران اشرافیہ کی بھاری بھرکم کرپشن اور منی لانڈرنگ بے نقاب کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان عالمی انکشافات پر یہ اشرافیہ خود کو "انتقام” کارڈ کی اوٹ میں نہیں چھپا سکتی۔ یہ ناجائز طریقوں سےجمع کی گئی دولت کو ملکی اداروں کی گرفت سے بچانے کیلئے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کو جھوٹا ثابت کیا، انہیں واپس لانے کیلئے حکومت کا مقدمہ مضبوط ہے : شہزاد اکبر

ان کا کہنا تھا کہ پھر یہ این آر اوز کے حصول کیلئے اپنا سیاسی رسوخ استعمال کرتے ہیں، یوں یہ لوٹ مار سے جمع کی گئی اپنی دولت محفوظ بناتے ہیں اور سب سے بڑا نقصان عوام کو پہنچتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہی نہیں کہ اشرافیہ قوم کی دولت پر ہاتھ صاف کرتی ہے بلکہ این آر او کی وجہ سے اس دولت کو نکلوانے کیلئے قوم کے ٹیکسوں سے خرچ کیا جانے والا پیسہ بھی ضائع جاتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ انکشافات تو محض ایک جھلک ہیں۔ براڈ شیٹ سے ہم اپنی اشرافیہ کی منی لانڈرنگ اور تحقیقات رکوانے والوں کے حوالے سے مکمل شفافیت چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں