جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پشاور میں بی آر ٹی سروس فعال

بی فعال

پشاور : صوبائی دارالحکومت میں بی آر ٹی سروس فعال کردی گئی۔

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں بی آر ٹی سروس کو فعال کردیا گیا ہے۔ ادارے کی ان تھک محنت کے باعث سروس کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بی آر ٹی بسوں کو نقصان پہنچانے اور شرپسندی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ترجمان نے کہا کہ عوام کے وسیع تر مفاد اور فرمائیش پر مرکزی راہداری پر ایکسپریس روٹ بھی فعال کردیا گیا۔ ایکسپریس روٹ چمکنی سے شروع ہوتے ہوئے، سردار گڑھی، لاہور اڈا، ہشتنگری، ملک سعد، خیبر بازار، ڈگری گارڈن، صدر بازار، پشاور یونیورسٹی، مال آف حیات آباد اور کارخانوں تک جائے گا۔

عوام کی فرمائش پر خیبر بازار سے مال آف حیات آباد تک خصوصی روٹ چلایا جائے گا، جس کی بس ہر اسٹیشن کی پلیٹ فارم نمبر 2 پر رکے گی۔ کل سے حیات آباد کے 3 ڈائریکٹ روٹس کو بھی بحال کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں